روس، پاکستان اور بھارت کو ایرانی گیس برآمد کرے گا


روس، پاکستان اور بھارت کو ایرانی گیس برآمد کرے گا

روس، امریکی دباو کے باوجود پاکستان اور بھارت کو ایرانی گیس برآمد کرے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس جس نے ایران کے بعض اہم گیس منصوبوں کا انتظام سنبھالا ہوا ہے، اب پاکستان اور ہندوستان کو سمندری راستے گیس برآمد کرے گا۔

ماسکو پاکستان اور ہندوستان میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان دونوں ملکوں کو ایرانی گیس برآمد کرنے کی کوشش کررہاہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں گیس کے کئی ذخائر کا انتظام روس کے پاس ہے، ماسکو چاہتا ہے کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے پاکستان اور ہندوستان کو ایرانی گیس برآمد کی جائے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو سطح سمندر میں گیس پائپ لائن بچھانے کا خرچہ بھی برداشت کرنے کو تیار ہے اور اس کے بارے میں پاکستانی حکام کے ساتھ بھی بات چیت کی گئی ہے۔

روسی حکام میں سے ایک نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایران میں روسی ملکیت کے ذخائر کے بارے میں امریکہ جانتا تھا جس کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن کی سرسخت مخالفت کی گئی۔

انہوں نےمزید کہا کہ بھارت نے بھی روس سے ایرانی گیس خریدنے کی خواہش ظاہر کردی ہے، گوادر کے ذریعے گیس پائپ لائن ہندوستان کے لئے زیادہ پر امن ثابت ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری