ایران کی غزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت


ایران کی غزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہحملہ کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارےتسنیم کے مطابق ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے اسرائیل کے غزہ پٹی پر ظالمانہ و وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے کہ جس میں متعدد فلسطینی جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

قاسمی نے کہا کہ خون آشام صہیونی اپنے خیال میں اس کوشش میں ہیں کہ فلسطینی جوانوں کے قتل عام سے مقبوضہ سرزمین کی مظلوم عوام کے ارادوں کو کمزور کریں گے حالانکہ اس طرح کی دسیوں بزدلانہ کارروائیوں، خونریزیوں اور بچوں کے قتل عام اور تکلیفیں دینے کے بعد بھی فلسطین کے صبور اور غیور مسمانوں کے عزم و ارادے میں ذرا برابر فرق نہیں آیا ہے اور نہ ہی ان کے ارادے مستقبل میں کمزور ہوسکیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری