آسٹریلوی وزیراعظم کی نتین یاہو سے ملاقات میں ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت


آسٹریلوی وزیراعظم کی نتین یاہو سے ملاقات میں ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت

آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ایک خصوصی ملاقات میں ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم میلکم ٹرن بال نے اپنے اسرائیل کے دورے کے دوران  بنیامین نتین یاہو سے خصوصی ملاقات میں ایران ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران ایٹمی معاہدہ اسرائیل اور آسٹریلیا کے درمیان ایک اختلافی مسئلہ شمار کیا جاتا ہے۔ 

ٹرن بال اس دورے میں اپنے شیڈول کے دو روز بعد  مقبوضہ بیت المقدس پہنچے ہیں جہاں انہوں نے نتین یاہو سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آاسٹریلیا اور اسرائیل کے وزرائے اعظم نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے عزم پر ثابت رہنے کی تاکید کی۔

نتین یاہو نے اس دوران کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کے حقیقی دوستوں میں شمار ہوتا ہے اور اپنی مسلسل حمایت کا اعلان بھی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں دونوں  ملک ایک دوسرے کو گہرائی کے ساتھ سمجھ رہے ہیں اور ہم آزادی، صلح اور جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔ 

آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ عظیم اول اور دوم  میں یہودیوں کےساتھ تھے اور اب بھی آسٹریلین فورسز اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق اسرائیل کی سرحدوں کی محافظت کیلئے خدمات جاری رکھیں گے اور اسی طرح مشرق وسطی میں وسیع مشن میں بھی شریک ہیں۔

ٹرن بال نے مزید کہا  کہ  جیساکہ ہم سب جانتے ہیں اور ہم نے اس بارے میں بارہا گفتگو بھی کی ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، یہ خطرہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا  کےلیے بھی ہے۔ 

آسٹریلوی وزیراعظم نے ایران ایٹمی معاہدے کے ضمن میں کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کے تحفظات کی قدر کرتا ہے لیکن اس کا موقف ایران ایٹمی معاہدےکی نسبت اسرائیل سے مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کو حاصل کرنے کی کوششوں کے حوالے سے اسرائیل کے تحفظات کو درک کرتے ہیں لیکن معاہدے سے خارج ہونے کے اسرائیل کے موقف سے متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاو کے فائدے میں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری