فلسطنیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد ایک مقدس فریضہ ہے، امام خامنہ ای


فلسطنیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد ایک مقدس فریضہ ہے، امام خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے علمائے اسلام کی عالمی مزاحمتی تحریک کے عالمی کانفرنس کے نام پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد ایک مقدس فریضہ ہے جو کہ جاری رہنا چاہئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی انقلاب ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای نے علمائے اسلام کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ کے نام پیغام میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مسلسل جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیت کے خلاف جدوجہد ایک مقدس فریضہ ہے جس کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا ضروری ہے۔

رہبر انقلاب نے علمائے اسلام کے مزاحمتی تحریک نامی اجلاس کے سربراہان کے نام پیغام میں کہا کہ کانفرنس میں موجود تمام حضار محترم پر درود و سلام ہو، مسئلہ فلسطین ناقابل فراموش ہے جس کی ذمہ داری تمام عالم اسلام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کی زیادہ تر ذمہ داری اسلامی ممالک کے سربراہان پر عائد ہوتی ہے، فلسطین کی حمایت میں صہیونیت کا مقابلہ کرنا ایک مقدس فریضہ ہے جس کی عاقبت نہایت ہی اچھی ہے، کیونکہ اس جدوجہد میں قطعی طور پر نصرت اور فتح ملے گی۔

رہبر معظم نے کہا کہ آج کی یہ کانفرنس فلسطینیوں کی حق میں جدوجہد کا نہایت اچھا اقدام ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری