نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ شیخ زکزاکی کی حالت تشویشناک

اسلامی تحریک نائیجیریا کے ایک سینیئر رکن نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ حکومت کے ظالمانہ رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نائیجیریا کے شیعہ مذہبی رہنما کی جسمانی حالت پر سخت خبردار کیا ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ شیخ زکزاکی کی حالت تشویشناک

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شیخ آدم سوہو نے اتوار کے روز مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں نائیجیریا کے شیعہ مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو طبی معائنے کی اشد ضرورت ہے مگر نائیجیریا کی حکومت نے انھیں اب تک طبی مرکز منتقل کئے جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی جانب سے صحافیوں اور نامہ نگاروں سے ممکنہ گفتگو سے سخت خوف زدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت،امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے زیراثر کام کر رہی ہے اور یہ سب لبنان، شام اور عراق کے شیعہ مسلمانوں کی مانند نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی حکومت نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں صوبے کادونا کے شہر زاریا میں ایک حسینیئے پر فوجی حملہ کر کے مسلمانوں کو ظلم و ستم کا خصوصی نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجہ میں سینکڑوں بے گناہ نہتے افراد شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری