پیوٹن بھی تہران پہنچ گئے


پیوٹن بھی تہران پہنچ گئے

روسی صدر پیوٹن بھی ایران، روس اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی کریڈور کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے تہران پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن چند منٹ پہلے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج تہران میں اسلامی جمہوری ایران، روس اور جمہوری آذربایجان کے درمیان اقتصادی کوریڈور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔

اس اجلاس میں شمال جنوب کوریڈور کے فریم ورک میں ریلوے اور روڈ منصوبوں کی تکمیل اور ٹرانزٹ شعبوں میں طے شدہ معاہدوں کے جلد نفاذ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مہرآباد ایئرپورٹ پر روسی صدر کا استقبال وزیر اقتصاد مسعود کاباسیان نے کیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری