متعدد زائرین کو ایرانی ویزے ابھی تک جاری نہ ہو سکے، وائس آف کاروان سالار کا ایرانی سفیر کو لیٹر + اسناد


متعدد زائرین کو ایرانی ویزے ابھی تک جاری نہ ہو سکے، وائس آف کاروان سالار کا ایرانی سفیر کو لیٹر + اسناد

پاکستان میں تعینات ایرانی سیفر مہدی ہنر دوست نے دو روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے رواں سال اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 2 لاکھ کے قریب پاکستانی زائرین کو ویزا جاری کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات  ایرانی سیفر مہدی ہنر دوست نے دو روز قبل ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے رواں سال اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 2 لاکھ کے قریب پاکستانی زائرین کو ویزا جاری کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ اور چار شہروں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں موجود ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے ویزے کے حصول کے لئے آنے والے زائرین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔

تاہم تسنیم نیوز کے سروے کے مطابق تاحال بڑی تعداد میں زائرین ایرانی ویزہ کے لئے سرگرداں ہیں۔

اسی سلسلے میں وائس آف کاروان سالار نے ایک خط ایرانی سفیر کے نام لکھا ہے، جس کی کاپی تسنیم نیوز نے حاصل کر لی ہے، خط کے ساتھ ثبوت بھی فراہم کیا گیا ہے کہ ایک بڑی تعداد کو اربعین کے لئے تاحال ویزے جاری نہیں کئے گئے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری