بین الاقوامی کانفرنس "علامہ اقبال اور ہماری دنیا" کا سیستان و بلوچستان یونیورسٹی میں آغاز


بین الاقوامی کانفرنس "علامہ اقبال اور ہماری دنیا" کا سیستان و بلوچستان یونیورسٹی میں آغاز

اس کانفرنس میں پاکستان، ہندوستان، ازبکستان اور بنگلادیش کی یونورسٹیوں کے اساتذہ شریک ہیں، کانفرنس میں علامہ اقبال کی شخصیت کے بارے میں مقالہ نویسی کے مقابلے میں بہترین مقالہ نویسوں کا انتخاب کیاجائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  "علامہ اقبال اور ہماری دنیا" نامی کانفرنس کا انعقاد ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں کیا جارہا ہے جس کا آغاز آض ہی ہوا ہے۔

اس بین الاقوامی کانفرنس میں سیستان اور بلوچستان کے اہل سنت مدارس کے اساتذہ بھی شریک ہیں۔

یاد رہے کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور اس سلسلے میں دوسری کانفرنس پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے آٹھ سال تاخیر کا شکار ہوئی۔

اس کانفرنس کے چیئرمین نے علامہ اقبال سے متعلق لکھےگئے تین سو سے زائد مقالہ جات کے موصول ہونے کی خبر دی ہے جو کتابی صورت میں "معمار حرم" کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری