ناصر شیرازی کے اغوا میں پنجاب حکومت ملوث ہے، علامہ ناصر عباس


ناصر شیرازی کے اغوا میں پنجاب حکومت ملوث ہے، علامہ ناصر عباس

اپنے ردعمل میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کے اغوا کے ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ہیں، اگر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کی گرفتاری کے خلاف مخلتف تنظیموں کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کے اغوا کے ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ہیں، اگر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناصر عباس شیرازی کو فوراََ بازیاب کرایا جائے۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جمعہ کو ہنگامی پریس کانفرنس کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس سے علامہ ناصر عباس اور دیگر عہدیداران خطاب کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری