بھارت اور اسرائیل کے درمیان کشمیر اور فلسطین کی آزادی تحاریک کو کچلنے پر اتفاق


بھارت اور اسرائیل کے درمیان کشمیر اور فلسطین کی آزادی تحاریک کو کچلنے پر اتفاق

اسرائیلی گراؤند فورسز کے سربراہ میجر جنرل یعقوو بیرک نے جموں میں بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے بھارتی فوج کے کمانڈر اور دیگر سینئر افسروں سے ملاقات فلسطین اور کشمیر میں جاری آزادی کی جائز تحریکوں کو دبانے پر اتفاق کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی گراؤند فورسز کے سربراہ میجر جنرل یعقوو بیرک نے جموں میں بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے بھارتی فوج کے کمانڈر اور دیگر سینئر افسروں سے ملاقات کی تاکہ فلسطین اور کشمیر میں جاری آزادی کی جائز تحریکوں کو دبانے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ تعاون بڑھایا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے جموں میں صحافیوں کو بتایا میجر جنرل بیرک کے ہمرا ہ اسرائیلی فوج کے کئی سینئر افسران نے جموں کے علاقے ادھمپور میں شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کا دور ہ کیا۔

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی بھی جنرل بیرک کے ہمراہ تھے۔ اسرائیلی گراؤنڈ فورسز کے سربراہ نے لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو سے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان تعلقات کے پس منظر میں باہمی دلچسپی کی اصطلاح کو مقبوضہ کشمیر میں جاری عوامی تحریک کودبانے کیلئے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی طرز کے مظالم کو دہرانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔

ملاقات میں بھارتی فوج کے کئی دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے اسرائیلی فور سز کے سربراہ نے بھارتی فوج کے کمانڈروں کو غزہ اور مغربی کنارے میں آزادی کی آوازوں کو دبانے کیلئے اسرائیلی فوج کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری