ایران کی یمن پر سعودی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


ایران کی یمن پر سعودی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کی بےگناہ عوام پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے شدید مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے شہر صعدہ میں عام شہریوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن میں مسلسل بے گناہ اور نہتے مسلمان شہید اور زخمی ہورہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں  سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پر سعودیہ کے ظالمانہ حملوں کو رکوانے کے سلسلے میں اپنی ذمےداریوں کو پورا کرے اور ان حملوں کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔

قاسمی نے یمنی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سودیہ اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے چاہتا ہےکہ یمن کے بے گناہ عوام قتل کرکے سیاسی اور جنگی میدان میں اپنی ناکامیوں کی خفت مٹاسکے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے کہا ہے کہ سعودیہ کے رہائشی علاقوں پر حملے اور سول آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور یمن بحران میں موثر کردار ادا کرنے والے ممالک سے کہا کہ وہ سعودی حملے رکوانے اور یمن کی عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کی حفاظت و سلامتی کے لیے اقدامات کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری