حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید


حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں 8 فلسطینی مجاہدوں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان، فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حماس تنظیم کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ کو بھی 8 فلسطینی مجاہدین کے شہادت پر تعزیت پیش کی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیموں کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری