سعودیہ عرب میں بن سلمان کانیا شہر اسرائیل کی کمپنیاں تعمیر کریں گی


سعودیہ عرب میں بن سلمان کانیا شہر اسرائیل کی کمپنیاں تعمیر کریں گی

آل سعود کا کارنامہ یہ کہ خود کو عالم اسلام کا ٹھیکدار سمجھنے والا ملک سعودی عرب اپنا نیا شہر تیار کرانے کے لیے اسرائیلی کمپنیوں سے ماہدے کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  بن سلمان نے نئے شہر کی تعمیرات کے لیے اسرائیلی کمپنیوں سے معاہدے کر لئے ہیں اور اسرائیل کی دسیوں کمپنیاں اب سعودی عرب میں نئے شہر کی تعمیر کیلئے تیار کر لیا۔

اسرائیلی خبری ذرائع نے فاش کیا ہے کہ دسیوں اسرائیلی کمپنیاں سعودی ولیعہد کا بڑا شہر بنانے کے منصوبے میں شرکت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

جوریشلم پوسٹ نے فاش کیا ہے کہ نئوم شہر کے منصوبے میں شرکت کے لیے کئی اسرائیلی کمپنیاں سعودیہ سے مذاکرات کر رہی ہیں۔

سعودی ولیعہد نے نئوم نامی پراجیکٹ کے تحت ایک شہر بنانے کا اعلان کیا تھا جو 500 ارب ڈالر کی لاگت سے سعودیہ مصر اور اردن میں تعمیر کیا جائے گا۔

اس نیوز پیپر کے مطابق اس منصوبے میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت سے کئی دہائیوں سے اسرائیلی مصنوعات پر عائد پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق سعودیہ اور اسرائیل تعلقات پر حساسیت کی وجہ سے یہ کمپنیاں اس منصوبے میں شرکت کا اعلان نہیں کر رہی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری