اننت ناگ میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، چار اہلکار زخمی


اننت ناگ میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، چار اہلکار زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک سی آر پی ایف پارٹی پر جنگجوﺅں کے حملے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج صبح کے پی روڈ اننت ناگ پر کشمیری مجاہدین نے سی آر پی ایف کی96ویں بٹالین سے وابستہ ایک پارٹی پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچا دیاگیا۔ یہ واقعہ کے پی روڈ کے لازی باغ علاقے میں رونما ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے لاز بل علاقے میں مجاہدین نے ایک سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کردیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فائرنگ کی زد میں چار اہلکار آگئے جنہیں زخمی حالت میں ابتدائی علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے حملے کے فوراً بعد فوج اور پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

بھارتی فوج اور پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور اہم مقامات پر ناکے لگا کر ہر آنے جانے والے سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم تاحال کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بعد میں فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے حادثے کی جانکاری حاصل کی۔

ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں ڈی سی آفس کے قریب سرراہ ایک گرینیڈ کی موجودگی کی وجہ سے سرا سیمگی پھیل گئی۔

پولیس نے گرینیڈ کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیا۔ اطلاعات کے مطابق کپوارہ میں ڈی سی آفس کے قریب سڑک پر ایک گرینیڈ پایا گیا۔ گرینیڈ کی موجودگی سے آس پاس کھلبلی مچ گئی۔

اطلاع پاتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور گرینیڈ کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے گرینیڈ کو ناکارہ بنادیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری