روسی لڑاکا طیاروں کی داعشی ٹھکانوں پر شدید بمباری

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے متعدد مراکز پر شدید بمباری کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

روسی لڑاکا طیاروں کی داعشی ٹھکانوں پر شدید بمباری

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں داعشی دہشت گردوں کے متعدد مراکز پر بمباری کرکے کئی درندہ صفت دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔

روس کا کہنا ہے کہ بمباری میں دہشت گردوں کے کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی بمباری میں داعش کی کئی بکتربند گاڑیوں سمیت اسلحے سے بھرے گودام بھی تباہ ہوئے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری