حزب اللہ کے نائب سربراہ کے بیان سے اسرائیل کی نیندیں اڑ گئیں

خبر کا کوڈ: 1563665 خدمت: دنیا
شیخ نعیم قاسم

لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ ''شیخ نعیم قاسم'' کا کہنا ہے کہ فلسطین کی فتح یقینی ہے اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک کی عالمی علما یونین کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشنز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی در حقیقت پورے خطے اور مشرق وسطی کی آزادی ہے۔

 شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ کہ ہم اپنی سرزمین غاصب صہیونی حکومت سے آزاد کرائیں گے ہم فلسطینیوں کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق اور شام میں امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دہشت گردوں کو شکست کا سامنا ہے امریکہ نے داعش دہشت گردوں کو فلسطین کی آزادی میں خلل ڈالنے کے لئے تشکیل دیا تھا اور آج امریکہ و اسرائیل کے حمایت یافتہ  دہشت گردوں کو  پورے خطے میں شکست و ناکامی کا سامنا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری