شام میں ایک ہفتے کے دوران دہشتگردوں کے 950 ٹھکانےتباہ

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  شام میں ایک ہفتے کےدوران دہشتگردوں کے 950 ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

جنگنده روسیه

خبررساں ادارے تسنیم نے العھد کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں  روسی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران دہشتگردوں کے نوسو پچاس سے زیادہ فعال مراکز کو منہدم کردیا ہے۔  

روس کی وزارت دفاع نے سرکاری میگزین میں اعلان کیا ہے کہ ہماری فورسز نے شام میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 350 جنگی پوازیں انجام دیں ہیں۔

 یاد رہے کہ روس نے شام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی  کا اغاز 30 ستمبر 2015  میں کیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری