سانبورہ پانپور میں خونریز تصادم، 2 بھارتی فوجی ہلاک


سانبورہ پانپور میں خونریز تصادم، 2 بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر سے چند کلو میٹر دور پانپور کے قریب سانبورہ میں بھارتی فورسز اورکشمیری نوجوانوں کے درمیان خونریز تصادم کے دوران دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سانبورہ پانپورمیں گزشتہ رات فورسز اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں 2بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کشمیری نوجوان جاں بحق ہواہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق  مجاہدین نے فائرنگ کرکے ایک بھارتی فوجی کو شدید زخمی کردیا جسے  نازک حالت میں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

 سانبورہ پلوامہ میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب سیکورٹی فورسز نے گاﺅں کو محاصرے میں لے کر مجاہدین کے خلاف آپریشن شروع کی۔

بھارتی فوج کی مجاہدین کے خلاف کارروائی کے دوران جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 2اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

 ادھر پلوامہ اور اس کے ملحقہ علاقوں بھارتی فورسز کے خلاف نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔

رپورٹ کے مطابق فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری