دیرالزور کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا

شام میں حقوق انسانی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دیر الزور کو مکمل طور پر داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

دیرالزور کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی حکومت کے مخالف اور حقوق انسانی کی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دیرالزور کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تکذیب نہیں کی گئی ہے۔

جمعرات کے روز شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے تازہ دم دستوں نے دیرالزور میں داعشی مراکز پر شدید حملہ کرکے پیشقدمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور کے پارک اور ایک بڑے ہستپال کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ شیخ یاسین، حمیدی، حویقہ اور رشدیہ نامی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری