باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق

خبر کا کوڈ: 1564005 خدمت: پاکستان
باجور

تحصیل اتمانخیل کے علاقے گردئی گندائو میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقے گردئی گندائومیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اورریسکیو اہلکار فوراً جائے حادثہ پر پہنچے۔

جاں بحق افراد میں ایک خاتون، 5 بچیاں اورایک بچہ شامل ہے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو پشاور منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری