ایرانی سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملہ، 8 اہلکار شہید


ایرانی سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملہ، 8 اہلکار شہید

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنر کے سیاسی مشیر علی رضا رادفر کا کہنا ہے کہ چلدران شہر میں دہشتگردوں نے حملہ کرکے 8 ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علی رضا رادفر کا کہنا ہے کہ  بروز جمعہ سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور 8 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ان کے کہنے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 28 مئی کو بھی مغربی آذربائیجان کے علاقے ارومیہ میں سیکورٹی فورسز اور انقلاب مخالف گروہ پژاک کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ انقلاب مخالف گروہ پژاک ترکی کی کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) سے وابستہ ہے جسے ایران کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے بنایا گیا ہے اور اس گروہ کو امریکا، اسرائیل اور برطانیہ اپنے مقاصد کے لئے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری