قنیطرہ میں بم دھماکہ, 10 افراد شہید 30 زخمی

شام کے صوبے قنیطرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 10 عام شہری شہید اور بتیس دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

قنیطرہ میں بم دھماکہ, 10 افراد شہید 30 زخمی

تسنیم خبررساں ادارے نے سانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے صوبے قنیطرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 10 عام شہری شہید اور بتیس دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ قنیطرہ کے حضر ٹاؤن میں ہونے والا یہ کار بم دھماکے کہ ذمہ داری النصرہ فرنٹ نامی دہشت گرد گروہ پر عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دھماکہ خیز مواد کی حامل یہ گاڑی شام اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل سے ملنے والی سرحد سے شام میں داخل ہوئی تھی۔

کار بم دھماکے کے فورا بعد النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے حضرٹاؤن پر حملے بھی کیے۔

واضح رہے کہ شام کے صوبے قنیطرہ کے متعدد علاقوں میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر موجود ہیں اور اسرائیل کے راستے انھیں ہر قسم کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری