تہران میں سابق امریکی سفارت کے سامنے قدر نامی ایرانی بیلسٹک میزائل کی نمائش + ویڈیو اور تصاویر


تہران میں سابق امریکی سفارت کے سامنے قدر نامی ایرانی بیلسٹک میزائل کی نمائش + ویڈیو اور تصاویر

سپاہ پاسداران انقلاب نے تہران میں سابق امریکی سفارتخانے کے سامنے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو عوامی نمائش کیلئے رکھ دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج 13 آبان کی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب نے تہران میں سابق امریکی سفارتخانے کے سامنے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کو عوامی نمائش کیلئے رکھ دیا ہے۔

میزائل کی نمائشی کے دوران تہران کے ہزاروں شہریوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میزائل کیساتھ سلفیاں لیں۔

یاد رہے کہ 13آبان (4اکتوبر) سامراجیت سے مقابلہ کا دن ہے اس تاریخ کو ایران میں تین اہم واقعات رونما ہوئے ہیں:

1۔ امام خمینی کو جلال وطن کیا گیا
13آبان 1343 (4 نومبر 1963) کی رات دسیوں کمانڈوز، ساواک ایجنسی کے کارندوں سمیت قم شہر میں امام خمینی کے گھر پر حملہ آور ہوئے اور آپ کو گرفتار کرکے تہران منتقل کردیا جس کے بعد ایک فوجی جہاز کے ذریعے انہیں ترکی جلاوطن کیا گیا۔

2۔طالب علم کا دن
13 آبان 1357 کو علی الصبح اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے درسگاہیں چھوڑ کر تہران یونیورسٹی کی جانب مارچ شروع کیا اسی دوران گولیاں چلنا شروع ہوگئی اور 56 طالب علم شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

3۔ جاسوسی کے اڈے پر قبضہ، عالمی استکبار کے ساتھ مقابلے کا دن

13 آبان 1358 کو انقلاب کے آغاز اور عبوری حکومت کے دور میں یونیورسٹی کے طالب علموں نے امریکہ کو شاہ ایران کی ملک بدری اور ایرانی قوم کی حکومت واپس لوٹانے پر مجبور کرنے کی غرض سے امریکی سفارت کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علم ریلی کی شکل میں امریکی سفارتخانہ پہنچے، دیوار سے سفارت میں داخل ہوئے اور امریکی محافظین اور کارکنوں کی مزاحمت کے باوجود پوری عمارت پر قبضہ کرلیا۔

ان مناسبتوں کی وجہ سے ہرسال ایران میں 13 آبان یعنی 4 اکتوبر کوریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

ان تمام مناسبتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے قدر نامی میزائل کی نمائش کی جسے عوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے پاس 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے تین قسم کے میزائل ہیں ان میں سے ایک قدر نامی میزائل ہے۔

پورا نام:  سہ گانہ قدر
قدر ایس: 1350 کلومیٹر
قدرایچ: 1650 کلومیٹر
قدراف: 2000 کلومیٹر
ایندھن:  مائع
قدریف کی مسلح وزن:  17 ٹن 458 کلوگرام
جنگی حالت میں قدر ایف میزائل  کا وزن:  640 کلو  
لمبائی: 15 میٹر 86 سینٹی میٹر
مشن: زمین سے زمین- بیلسٹک

تصاویر ملاحظہ کیجئے؛

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری