اپنی وحدت اور طاقت سے اسرائیل کے خلاف فتح حاصل کریں گے، میشل عون


اپنی وحدت اور طاقت سے اسرائیل کے خلاف فتح حاصل کریں گے، میشل عون

لبنان کے صدر نے تاکید کی ہے کہ لبنانی قوم اپنی وحدت اور طاقت کی بدولت اسرائیل کی ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کے خلاف کامیاب رہے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پر جنگ مسلط کی تو وہ غلبہ حاصل نہیں کرسکے گا اور یہ اسرائیل کی کمزوری ہے۔

لبنان کو اسرائیل پر غلبہ بین الاقوامی قراردادوں کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی طاقت اور وحدت سے حاصل ہوا ہے کیونکہ ہم اپنے وطن کے دفاع  کے لیے کسی دوسرے پر تکیہ نہیں کرتے۔ 

انہوں نے حزب اللہ کے غیر مسلح ہونےکے مسئلے کے حل کو مشرق وسطیٰ کے بے پناہ مسائل کے حل سے مشروط کردیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری