افغانستان نے ٹیلیگرام اور واٹس اپ سروس پر پابندی لگادی + سند


افغانستان نے ٹیلیگرام اور واٹس اپ سروس پر پابندی لگادی + سند

افغان حکومت نے سروس دینے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ بیس روز کے اندر اندر واٹس اپ اور ٹیلیگرام کو بند کردیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ افغانستان کی حکومت نے واٹس اپ اور ٹیلیگرام کی سروس کو بند کرنے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام عارضی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز حکومت کی طرف سے ٹیلی کمیونیکیشن کی نجی کمپنیوں کو درخواست دی گئی تھی کہ ان اپلیکیشنز کو بند کیا جائے جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اسی دن عصر کے وقت ایک حکومتی کمپنی  نے واٹس اپ اور ٹیلیگرام کے بند ہونے کی خبر دی۔

واضح رہے کہ یہ درخواستیں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو بھیجی گئی تھیں تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوا ہے کہ ان اپلیکیشز کو بند کرنے کا ارادہ کس کی طرف سے آیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری