مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں کی شہادتیں بدستور جاری


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں کی شہادتیں بدستور جاری

بارہمولہ میں بھارتی فوج کی بربریت اور اشتعال انگیز فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بارہمولہ کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کی جانب سے محاصرہ کر کے آپریشن کیا گیا اور اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ 

بھارتی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کیا گیا تاہم نوجوانوں کی شناخت  تاحال نہیں کی جا سکی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری