ایران نے کراچی کیلئے 200 بسیں فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

خبر کا کوڈ: 1565782 خدمت: ایران
ایران و پاکستان

ایران کراچی کے عوام کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے200 بسیں فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور انتظار کر رہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں واضح اور حتمی فیصلہ کیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کراچی کے عوام کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے200 بسیں فراہم کرنے کیلئے تیار ہے اور انتظار کر رہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں واضح اور حتمی فیصلہ کیا جائے۔

ایران کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے ایران 6 ارب روپے خرچ کرنے کیلئے تیار ہے۔

حکومت سندھ چاہے تو وفاقی حکومت کے ذریعے ایران سے بسیں لانے سمیت مختلف منصوبوں کیلئے بارٹر کی بنیاد پر بات چیت آگے بڑھا سکتا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری