سعد الحریری کا استعفیٰ؛ کیا یہ حزب اللہ پر حملے کی سازش تو نہیں؟


سعد الحریری کا استعفیٰ؛ کیا یہ حزب اللہ پر حملے کی سازش تو نہیں؟

پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان عنقریب اسرائیل پر حملہ کرنے جارہی تھی جبکہ اس ملک کی اس اچانک سیاسی صورتحال کے پیچھے صہیونیوں اور سعودیوں دونوں کا ہاتھ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے سعودی عرب میں جا کر وزارت عظمیٰ سے یہ کہ کر استعفی دیا کہ ان کی جان کو ایران اور حزب اللہ سے خطرہ ہے۔

شاہد مسعود نے نجی ٹی وی نیوز ون پر اپنا تجزیہ اس تازہ صورتحال پر کچھ یوں پیش کیا کہ حزب اللہ کچھ عرصے میں اسرائیل پر حملہ کرنے جارہی تھی اور اس اچانک صورتحال کے پیچھے اسرائیل اور سعودی عرب دونوں ہے۔

انہوں نےکہا کہ جس طرح کی ہم آہنگی لبنان میں شیعہ سنی کے درمیان ہے دنیا میں کہی نہیں لیکن اس کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے شام میں داعش کو بدترین شکست دی ہے جبکہ الرقہ میں سعودی وزیر نے چند دن پہلے کہا تھا کہ حزب اللہ شیطان ہے اور اس کو ہم اس علاقے سے ختم کردیں گے اور حزب اللہ کو شیطان کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ بہت کچھ ہونے جارہا ہے اور آج سعد حریری نے استعفی دیا ہے۔

شاہد مسعود نے خبردار کیا کہ بہت بڑی جنگ ہونے جا رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری