یمن کا سعودی دارالحکومت ریاض کے خالد ائیرپورٹ پر میزائل حملہ + ویڈیو


یمن کا سعودی دارالحکومت ریاض کے خالد ائیرپورٹ پر میزائل حملہ + ویڈیو

مختلف عرب ٹی وی چینلز نے شاہ خالد ائیرپورٹ پر میزائل گرنے کی ویڈیو وائرل کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے العالم کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودیہ کے سرکاری ذرائع نے شاہ خالد ائیرپورٹ پر یمنی بیلسٹک میزائل گرنے کی تائید کی ہے۔

یمنی میزائل حملے کے بعد شاہ خالد ایئرپورٹ آنے والی تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

فوج کے میزائل یونٹ اور یمنی عوامی رضاکار کمیٹی نے ہفتے کی شب اعلان کیا تھا کہ دور تک مار کرنے والا میزائل برکان ایچ ٹو سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف فائر کیا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ یمن کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل صحیح ہدف پر جالگا ہے۔

ریاض کے مکینوں نے بھی برکان 2 کے گرنے اور مسلسل دھماکوں کی آوازوں کی تائید کی ہے۔

سعودی عرب اور چند دیگر ممالک نے26 مارچ 2015 میں یمن پر فوجی جارحیت اور اس کا زمینی، دریائی اور ہوائی محاصرہ کر لیا تاکہ یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ھادی کو حکومت واپس دلوائی جا سکے۔

اس فوجی جارحیت سے ریاض اور اس کے اتحادیوں کو کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ یہ جارحیت صرف غریب ملک یمن کی ویرانی، لوگوں کے بیگناہ قتل اور یمنی عوام کے بے وطن ہونے کا سبب بنی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری