ایرانی سپاہ اور رضاکار فورسز پاکستانی زائرین کی خدمت میں پیش پیش


ایرانی سپاہ اور رضاکار فورسز پاکستانی زائرین کی خدمت میں پیش پیش

میرجاوہ میں سپاہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ فوج اور رضاکار فورسز اربعین امام حسین علیہ السلام پر آنے والے پاکستانی زائرین کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نامہ نگار نے میرجاوہ سے رپورٹ دی ہے کہ سپاہ پاسداران کے کمانڈر علی رضا کرد نے پاکستانی زائرین کی خدمت کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام پر پاکستانی زائرین کی تعداد کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے سرحد پر نامناسب و ناکافی انتظامات بلکہ اگر کہا جائے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان آخری دنوں میں تو میر جاوہ بارڈر پر صورت حال نے بحرانی کیفیت اختیار کر لی ہے جبکہ خوش قسمتی سے ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے خیمے نصب کرکے زائرین کو میرجاوہ سرحد پر رہائش دی اور تمام زائرین کو احسن طریقے سے کنٹرول کیا۔

میرجاوہ میں سپاہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ زائرین کی پذیرائی سپاہ، عوام اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے جاری ہے لیکن آئندہ دنوں میں زائرین کے عبور کے لئے مشاورت  کی جائے اور مسئولین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں کیونکہ بحرانی صورتحال پاکستان کے تعاون نہ ہونے کی وجہ سے شدت اختیار کر جاتی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ پاکستانی زائرین کی پذیرائی سپاہ اور عوام کی مدد سے انجام پاتی ہے اور خوش قسمتی سے موجودہ صورتحال میں زائرین کے لئے غذا وطعام کے حوالے سے بھی کوئی مشکلات نہیں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری