سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کو خطے کے مسمانوں پر مسلط کرنے کے درپے


سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کو خطے کے مسمانوں پر مسلط کرنے کے درپے

شیخ نبیل قاووق نے خطے میں سعودیہ کی تخریب کاری پر مبنی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی یمن اور لبنان سمیت پورے عالم اسلام کو اس سازش سے محفوظ رکھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے خطے میں سعودی عرب کی سازش اور تخریب کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ، لبنان و یمن سمیت پورے عالم اسلام کو سعودی عرب کی سازش اور تخریب کاری کے شر سے محفوظ رکھے۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے  امریکہ اور اسرائیل کو علاقے کے مسلمانوں پر مسلط کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل مخالف اسلامی محاذ کو کمزور کرنے کی امریکی، اسرائیلی پالیسی پر گامزن ہے، داعش کی تشکیل اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی اور داعش کی عراق اور شام میں شکست کے بعد اب سعودی عرب ایک نیا فتنہ برپا کرنے پر گامزن ہوگیا ہے، اللہ تعالی لبنان اور عالم اسلام کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سازش اور تخریبکاری سے محفوظ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ جس محاذ پر امریکہ اور اسرائیل کو شکست ہوئی ہے اب  اس محاذ کی  کمان سعودی عرب نے سنبھال لی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری