ایران نے بھی سعد حریری کے استعفی کو لبنان اور خطے میں ایک نئے بحران پیدا کرنے کی سازش قرار دیا


ایران نے بھی سعد حریری کے استعفی کو لبنان اور خطے میں ایک نئے بحران پیدا کرنے کی سازش قرار دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کا سعودیہ میں مستعفی ہونا لبنان اور علاقے میں بحران پیدا کرنے کی نئی سازش ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کے ایران کے خلاف الزامات کو مضحکہ خیز اور بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی وزیراعظم کا دوسرے ملک میں مستعفی ہونا اور ایران کے خلاف بیان بازی کرنا خطے میں  امریکہ، سعودیہ اور اسرائیل کی نئی سازش کو ظاہر کرتا  ہے لیکن لبنان کے عوام اس بار بھی اس قسم کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے کے ممالک میں امن و امان پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ  خطے کےساتھ  ھمسایہ ممالک میں امن و امان اور اقتصادی پیشرفت ہی ایران کے مفاد میں ہے اور اسی لئے دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد اور تمام ملکوں میں امن و امان کی برقراری کو اپنی علاقائی پالیسی پر ترجیح دی ہے۔

ایرانی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم آج علاقہ میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے قریب پہنچ چکے ہیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی خطے میں ایک نئی سازش اور کشیدگی  پیدا کرنے کی کوشش  میں مصروف ہیں اور لبنانی وزیراعظم سعد حریری کا دوسرے ملک میں اچانک مستعفی ہونا اور اس کے ساتھ  ایران و حزب اللہ کے خلاف بے بنیاد الزامات نے اس سازش کوبے نقاب کردیا  ہے۔

بہرام قاسمی نے تہران اور بیروت کے قریبی روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے صدر میشل عون نے بھی ایران اور لبنان کے قریبی تعلقات اور ایران کی جانب سے لبنان میں ہر قسم کی مداخلت کو مسترد کیا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے یہ الزام کہ ایران القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو مالی امداد فراہم کرتا رہا بے بنیاد، مضحکہ خیز اور من گھڑت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسے گھٹیا اقدامات اور الزامات کے ذریعے دراصل مشرق وسطیٰ میں اپنے بعض اتحادیوں کو خوش کرنے کی کوشش  کے ذریعے خود کو مزید تنہا کر رہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری