فلسطین نہر سے بحر تک آزاد ہوکر رہے گا، علامہ باقر زیدی


فلسطین نہر سے بحر تک آزاد ہوکر رہے گا، علامہ باقر زیدی

لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ کے شرکاء سے پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پورا نہر سے بحر تک آزاد ہو کر رہے گا اور دنیا کی تمام صیہونی قوتوں کو مزید شکست اور ذلت کاسامنا ہو گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ پہلے کبھی مذاکرات سے ہو اہے اور نہ ہی مستقبل میں مذاکرات کے دھوکے میں آ کر فلسطینیوں کو دھوکہ دیا جائے بلکہ فلسطین کا مسئلہ صرف اور صرف مسلح جد وجہد اور فلسطینیو ں کی مزاحمت سے ہی ممکن ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو فخر حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مظلوم ملت فلسطین کی حمایت کی ہے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ان کاکہنا تھا کہ قیام پاکستان سے قبل ہی بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ رویوں اور اقدامات کی شدید مذمت جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان نے اعلان بالفور سے قبل اور اس کے بعد ہمیشہ اس اعلان بالفور کو فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف کھلی سازش قرار دیا تھا۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ہم اپنے بانیان اور قائدین کی راہ پر چلتے ہوئے آج بھی فلسطین کاز کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین کاز کے لئے سرگرم عمل اسلامی مزاحمتی تحریکوں بشمول حزب اللہ، حماس، جہاد اسلامی اور فلسطین کے اندر موجود تمام مزاحمتی گروہوں کی مکمل اخلاقی و سیاسی حمایت کرتے ہیں اور اسلامی مزاحمت و مقاومت کو فلسطین کی آزادی کا واحد حل اور ذریعہ سمجھتے ہیں۔

عالمی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے اختتام پر امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور برطانیہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر اسلامی دنیا سے مفتیان عظام اور علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ دوسری عالمی فلسطین کانفرنس ’’وعد الحق‘‘ کے انعقاد کرنے میں سرگرم عمل میزبان جماعت اتحاد علماء مقاومت کے سیکرٹری جنرل اور لبنان کے مفتی اعظم شیخ ماہر حمود، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، جہاد اسلامی کے زیاد نخالہ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندہ برائے کانفرنس آیت اللہ شیخ محسن اراکی اور آیت اللہ حسن اختری سمیت عالم اسلام کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری