اربعین کی آمد اور شیعیان نائجیریا پر مظالم کا ایک بار پھر تکرار، 2 شیعہ شہید


اربعین کی آمد اور شیعیان نائجیریا پر مظالم کا ایک بار پھر تکرار، 2 شیعہ شہید

رپورٹ کے مطابق کل نائجیریا کی پولیس نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کارروان پر حملہ کر کےدو زائرین کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس ملک کے شیعوں کے رہنماعبدالقادر سونوسی(Sunusi Abdulkadir) شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے نائجیریا کی خبر رساں ایجنسی ونگارڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز نائجیریا کی پولیس نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کارروان پر حملہ کر کےدو زائرین کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس ملک کے شیعوں کے رہنما عبدالقادر سونوسی(Sunusi Abdulkadir) شامل ہیں۔

ایک عینی شاہد کے مطابق یہ حملہ زاریا (Zaria) شہر کے مشہور پل لاڈو (Lado) میں ہوا۔

نائجیریا کی پولیس نے اربعین حسینی کے کارروان کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی عزادار زخمی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر2015 میں نائجیریا کی فوج نے زاریا (Zaria) شہر میں عزادروں پر حملہ کیاتھا جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد نائجیرین مسلمان شہید اور زخمی ہوئے تھے اور فوج نے نائجیریا کی اسلامی تحریک کے قائد شیخ ابراهیم زکزاکی، ان کی اہلیہ اور بڑی تعداد میں شیعہ مسلمانوں کو گرفتار کیا تھا جو اس وقت سے لے کر اب تک پابند سلاسل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری