اسلام آباد میں مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس + تصاویر


اسلام آباد میں مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس + تصاویر

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اسلام آباد میں مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

خبر رساں دارے تسنیم کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اسلام آباد میں مسلم انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی علامہ اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، عالمی علامہ اقبال کانفرنس میں سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال، سابق وزیر ترکی مہمد گورمیز سمیت سولہ ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔

چئیرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ صاحبزادہ  سلطان احمد علی کا  افتتاحی خطاب میں کہنا تھا کہ فکرعلامہ محمد اقبال میں عصر حاضر کے مسائل کا حل مضمر ہے۔ اقبال حریت پسند دل کا مسکن ہے۔ عالمی سطح پر فکر اقبال پر دانشوروں کو اکٹھا کرنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ یہ پاکستانیوں کے لئے سر فخر سے بلند کرنے کی بات ہے کہ علامہ اقبال ان کی قوم سے ہیں۔ ولید اقبال پوتا علامہ محمد اقبال نے کہا کہ  عالمی کہکشاں آج علامہ اقبال کو عالمی مسائل کی حل کی کنجی قرار دے رہی ہے۔ علامہ اقبال مسلم امہ کے مسائل پر بڑے اجتہاد کے قائل تھے، علامہ اقبال جوانوں اور فکر کے شاعر تھے ۔ وہ فقر اور فقیری کے قائل تھے مگر اونچی اور انقلابی نظر آپ کا خاصا تھا.

ڈاکٹر مہمد گورمیز سابق وزیر مذہبی امور ترکی نے اپنے خطاب میں  کہا کہ علامہ محمد اقبال نہ صرف مسلم امہ بلکہ پوری دنیا کے لئے رہنما شاعر تھے۔ علامہ محمد اقبال نے مغرب اور مشرق میں ٹکراو بہت پہلے دیکھ لیا تھا۔ علامہ اقبال نے مسلم امہ کو عالمی ٹکراو کی صورتحال میں اپنے راستے کے لئے اجتہاد کا دعوت فکر دی تھی۔ علامہ اقبال نے اسلامی قانون کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اجتہاد پر باقاعدہ مکالمے منعقد کرائے۔ علامہ اقبال مغرب کی نفسیات کو بخوبی سمجھتے تھے
 علامہ اقبال کا نظریہ تھا۔ جہاد اور اجتہاد لازم و ملزوم ہیں۔ اجتہاد تعمیر نو کا نام ہے نہ کہ قرآن کو چھوڑ کر شریعت کو بدلنے کا نام ہے. اجتہاد قرآن و سنہ سے رہنمائی لے کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری