بغیر جھنڈے والے پاکستانی پانچ سو روپے کے نوٹ اصلی ہیں یا نقلی؟ سٹیٹ بینک نے بیان جاری کر دیا


بغیر جھنڈے والے پاکستانی پانچ سو روپے کے نوٹ اصلی ہیں یا نقلی؟ سٹیٹ بینک نے بیان جاری کر دیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر جھنڈے کے نشان والے 500 روپے کے نوٹ اصلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ نوٹ قابل استعمال ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ءسے 2009ءتک 500 روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کئے گئے تھے تاہم جنوری 2010ءکے بعد ان نوٹوں کے سیکیورٹی فیچر ز بڑھاتے ہوئے ان میں جھنڈے کا نشان بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فریال مخدوم نے عامر خان کیساتھ اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، یہ کون سی تصویر ہے اور فریال مخدوم نے کیا لکھا؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

سٹیٹ بینک کے مطابق جھنڈے کے نشان والے نوٹ جاری ہوئے تو پہلے سے جاری کئے گئے نوٹ منسوخ نہیں کئے گئے تھے اس لئے یہ آج بھی قابل استعمال ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری