سعد حریری کو حزب اللہ نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا، الجبیر

خبر کا کوڈ: 1567659 خدمت: اسلامی بیداری
الجبیر

سعودی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے سعد الحریری کو استعفی دینے پر مجبور کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روسیالیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری جب چاہیں سعودیہ سے جا سکتے ہیں۔  

عادل الجبیر نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کے لبنان میں سیاسی عمل کو یرغمال بنانے اور سیاسی رہنماوں کو دھمکیوں جیسے کردار نے سعد الحریری کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا ہے۔

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ہفتہ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے ایران پر بے شمار الزامات لگائے تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری