صنعا؛ یمنی عوام کا فلسطینی عوام کی حمایت میں عظیم الشان ریلی + تصاویر


صنعا؛ یمنی عوام کا فلسطینی عوام کی حمایت میں عظیم الشان ریلی + تصاویر

سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے صنعا میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "دہشت گرد دراصل اسرائیل اور اس کے پٹھو یعنی سعودی اور اماراتی ہیں جنہوں نے ایک جانب فلسطینی عوام کا اور دوسری جانب سے یمنی عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انصار اللہ یمن کے سربراہ محمد علی الحوثی نے صنعا میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے عوام سعودی جارحیت کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور آج کا یہ مظاہرہ فلسطینی کاز کے بارے میں یمنی عوام کی آگہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محمدعلی الحوثی نے کہا کہ دہشت گرد دراصل اسرائیل اور اس کے پٹھو یعنی سعودی اور اماراتی ہیں جنہوں نے ایک جانب فلسطینی عوام کا اور دوسری جانب سے یمنی عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ذریعے یمنی عوام کے محاصرے اور اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کے محاصرے میں کوئی فرق نہیں ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پالیسیاں امریکی اور صیہونی ایجنڈے پر عملدرآمد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عہدیداروں کو سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ریاض حکومت یمنی عوام کے مقابلے میں کس قدر بے بس اور لاچار ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری