ہم عراق کی تعمیرنو میں ایک فعال کردار ادا کررہے ہیں، قطر


ہم عراق کی تعمیرنو میں ایک فعال کردار ادا کررہے ہیں، قطر

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کی تعمیرنو میں ایک فعال کردار ادا کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم  نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کی تعمیرنو میں فعال کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ دوحہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم خلیج تعاون کونسل کے خاتمے کے ذمے دار محاصرہ کرنے والے ممالک کو سمجھتے ہیں۔

قطر کے وزیرخارجہ نے تاکید کی کہ ہم عراق کی حکومت کی داعش کے قبضے سے شہروں کو آزاد کرانے کے بعد کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ہم عراقی حکومت کو ملک کو ٹوٹنے سے بچانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اس موقع پر کہا: "عراق میں ملنے والی کامیابیاں عرب و اسلام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امنگوں کی فتح کی نمائندگی کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "جنگوں کا وقت ممکن ہے مختصر ہو لیکن تعمیراتی کاموں کی مدت طویل ہوتی ہے اور ہم اپنے تمام بھائیوں سے چاہتے ہیں کہ ہماری مدد کریں۔

جعفری نے مزید کہا: "ہم چاہتے ہیں کہ قطر ہم سے تعاون کرے بالکل اسی طرح جس طرح ہم نے اس کی حمایت کی ہے۔"

عراقی وزیر خارجہ نے کردستان کے حوادث کو قانون کے خلاف فسادات کے طور پر بیان کیا اور زور دیا کہ ہم ملکوں کو تنہا یا ان کا محاصرے کرنے کے مخالف ہیں، اور ہمیشہ سے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری