سعودی عرب کی اسرائیل دوستی کھل کر سامنے آگئی/ لبنان سے اعلان جنگ کرنے والے ملک کے طور پر نمٹنے کا عندیہ


سعودی عرب کی اسرائیل دوستی کھل کر سامنے آگئی/ لبنان سے اعلان جنگ کرنے والے ملک کے طور پر نمٹنے کا عندیہ

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان دیرینہ تعلقات اور دوستی کو برملا کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنانی حکومت سے اعلان جنگ کرنے والی حکومت کے طور پر نمٹیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق العربیہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ثامر السبھان کا کہنا تھاکہ لبنانی حکومت نے جتنے بھی فیصلے کئے مسلح ملیشیا ان پر اثرانداز ہوئے۔

لبنانی حکومت سعودی عرب کے خلاف برسر جنگ ملیشیا کے خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔ مسلح ملیشیا سعودی عرب کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی ہر کارروائی میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امن کے ساتھ ہے یا مسلح گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔ اب یہ فیصلہ لبنانیوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہیں یا دہشت گردوں کا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو ہمارے ملکوں کے خلاف دہشت گردی کی لانچنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر کی جانب سے اسرائیل کے ازلی دشمن لبنان کے خلاف اس طرح کا بیان ریاض اور تل ابیب کے درمیان گہری دوستی کو برملا کا باعث بنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری