لبنانی فوج نے داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا


لبنانی فوج نے داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

لبنانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی سرحدوں پر عرسال نامی شہر میں کارروائی کے داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو گرفتار کرکے بھاری مقداری میں ممنوعہ اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مشرقی سرحدی شہر عرسال میں فوج نے کارروائی کرکے داعش کے 2 اہم کمانڈروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے مذکورہ دہشت گردوں سے بھاری مقداری میں ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر بدنام زمانہ دہشت ٹولہ داعش کے لبنانی ابراہیم احمد زعرور اور شام سے تعلق رکھنے والے وعدی حسین خطیب کو عرسال شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  دونوں دہشت گرد لبنانی فوج پر حملوں میں ملوث ہیں اور مزید حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ وعدی حسین خطیب نامی داعشی کمانڈر نے عرسال شہر میں علمائے القلمون کے مرکزی کمیٹی پر بم حملہ کیا تھا۔

لبنانی فوج گرفتار دہشت گردوں کے توسط سے وادی رفق نامی پہاڑی علاقوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود سمیت ممنوعہ اسلحے کے کئی ذخائر دریافت کرلیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری