کوئٹہ میں دھماکا، ایڈیشنل آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت دو پولیس اہلکار شہید

خبر کا کوڈ: 1569077 خدمت: پاکستان
بریکنگ نیوز

چمن ہاؤسنگ اسکیم میں دھماکے کے نتیجے میں اے آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اے آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں اے آئی جی پولیس حامد شکیل کو نشانا بنایا گیا، اے آئی جی جیسے ہی اپنے گھر سے نکلے چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب حملہ آور نے ان کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری