حضرت داتا گنج بخشؒ کے 974 واں سالانہ عرس آغاز ہوگیا


حضرت داتا گنج بخشؒ کے 974 واں سالانہ عرس آغاز ہوگیا

برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز چادر پوشی سے ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 974 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئی ہیں، اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ عرس مبارک کے تینوں دنوں کی تقریبات کو شیڈول کر لیا گیا، عرس مبارک کے پہلے روز کا آغاز گزشتہ روز مرکز تجلیات پر چادر پوشی سے ہوا۔ ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عرس کے تینوں روز قومی محفل نعت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے نعت خواں حضرات نبی آخرالزماں کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

عرس مبارک کے دوسرے روز علمی محافل کا انعقاد ہو گا جبکہ تیسرے اور آخری روز عرس مبارک خصوصی محفل ختم شریف و خصوصی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

عرس کے موقع پر عقیدت مندوں کیلئے دودھ کی سبیل اور لنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری