یمن میں ایندھن اور ویکسین کی شدید قلت؛ یونسیف کا بین الاقوامی برادری کو انتباہ


یمن میں ایندھن اور ویکسین کی شدید قلت؛ یونسیف کا بین الاقوامی برادری کو انتباہ

اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ایندھن کے ذخائر صرف نومبر تک ہی ملکی ضروریات کو پورا کرسکیں گے۔

خبر رساں ادارےتسنیم نے رویٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن میں یونیسیف کے نمائندے نے تاکید کی ہے کہ یمن میں ایندھن کے ذخائر رواں مہینے کے آخر تک ملک کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں جبکہ ویکسین کے ذخائر بھی آئندہ ایک مہینے تک ختم ہوجائیں گے۔

یمن میں یونیسیف کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اگر سعودی اتحاد نے بین الاقوامی امداد کو صنعا اور حدیدہ کے ایئرپورٹ سے داخل ہونے کی اجازت نہ دے تو صورتحال مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

یونیسیف کے نمائندے مریٹکسل ریلانو نے یمن میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یمن میں ایندھن کی قیمتوں میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اس کا بنیادی سبب اس کی شدید قلت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن میں فوری طور پر ڈیفیریا کے پھیلنے کا شدید خدشہ ہے جبکہ حدیدہ بندرگاہ کی بندش سے خوراک کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری