ایران کے خلاف امریکی ایئر فورس کمانڈر کا دعویٰ


ایران کے خلاف امریکی ایئر فورس کمانڈر کا دعویٰ

امریکی ایئرفورس کے ایک سینیئر کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جس میزائل کو ریاض ایئر پورٹ کے نزدیک گرایا گیا تھا وہ ایران کا تھا جس پر اس ملک کی علامات بھی موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے "رشیہ ٹوڈے" کے حوالے سےکہا ہےکہ امریکی ایئرفورس کے ایک سینیئر کمانڈر کے مطابق گزشتہ ہفتے جس میزائل کو ریاض ایئرپورٹ کے نزدیک گرایا گیا تھا وہ ایران کا تھا اور اس پر علامات بھی اسی ملک کی تھیں۔

یہ ایسی صورت میں ہے کہ  وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں یمن کے میزائل حملے میں ایران کے کردار کے بارے میں سعودی حکام کے الزامات سے اتفاق کیا  تھا، لیکن امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی الزامات کی تردید کا اعلان کیا۔

ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجکر بیس منٹ پر شاہ خالد ایئرپورٹ کے شمال میں شدید دھماکے کی آواز سنی گئی اور یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے اس میزائل حملے اور میزائل کے اپنے صحیح ہدف کو ٹارگٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا سعودی دعووں کے مطابق انصاراللہ کی طرف سے  فائر کیے گئے بیلیسٹک میزائل کو اپنے ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل تباہ کیا گیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اس کارروائی میں ملوث ہونےکا الزام لگایا۔

سعودی ولی عہد سمیت سعودی حکام نے اسے ایران کی طرف سے "جنگی کارروائی" قرار دیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری