محمد جواد ظریف کی ازبک ہم منصب سے ملاقات


محمد جواد ظریف کی ازبک ہم منصب سے ملاقات

اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ازبک وزیرخارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سینٹرل ایشیا سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے ازبک وزیرخارجہ عبدالعزیز کامل اف سے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر اہم تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف اس وقت ازبکستان گئے ہوئے ہیں۔

سمرقند میں وسطی ایشیاء میں سلامتی اور ترقی کے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر محمد جواد ظریف نے ازبک ہم منصب سے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دوںوں رہنماؤں نے اسلامی جمہوری ایران اور ازبکستان کے درمیان تجارت کے فروغ، بینکی روابط، ٹرانسپورٹ خاص کر ریلوئے لائن، اور سرحدی امور پر بات چیت کی ہے۔

دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے خطے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ ظریف نے اس سے پہلے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی تھی۔

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری