پاکستان میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 55 ہندوستانی گرفتار


پاکستان میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 55 ہندوستانی گرفتار

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے بتایاہے کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز کے دوران 55 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور ان کی 9 لانچیں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

دوسری جانب بھارتی سیکیورٹی فورس نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے تین پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرکے ان کی کشتیاں بھی ہمراہ لے گئے۔

 بھارتی فورسز نے زیرو پوائنٹ کے قریب مقامی گاؤں کے رہائشی رجب ملاح، لونگ ملاح اور نیاز ملاح نامی ماہی گیروں کو سر کریک کے قریب ڈھورو کے مقام سےاغوا کیا اور اپنےساتھ لے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری