پولیس پر حملوں میں مطلوب دہشتگرد گرفتار


پولیس پر حملوں میں مطلوب دہشتگرد گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشتگرداحسان اللہ کو آرمی اسٹیڈیم چوک 2 پشاور سے گرفتار کیا ہے 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے واضاحت کرتے ہوئےکہا کہ ملزم 2014 میں بڈھ بیر میں پولیس چوکی پر حملے میں ملوث رہا اور اس نے کانسٹیبل انورعلی کو بھی اغوا کےبعد قتل کیا تھا۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو آرمی اسٹیڈیم چوک کے قریب چھاپا مار کر گرفتار کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد 2014ء میں پولیس  پر حملے، کانسٹیبل کے اغواء اور قتل میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جس کی روشنی میں ملنے والی اطلاعات پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری