برطانوی اپوزیشن کا ملکہ برطانیہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ


برطانوی اپوزیشن کا ملکہ برطانیہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی شیڈو وزیرخزانہ جان میکڈونل نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیراڈائز لیکس میں ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1 کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری منظرعام پر آگئی، ملکہ کے مالی امور کے نگراں وزیر اس پر معافی مانگیں۔

جان میکڈونل نے ٹیکس کی شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آف شور کمپنی کے طریقہ کار سے امیرافراد کو اپنے دولت چھپانے اور ٹیکس بچانے کا موقع ملتا ہے، پیراڈائز لیکس منظرعام پرآنے کے بعد ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے، اب ملکہ الزبتھ کو چاہیے کہ اپنے تمام اکاؤنٹس عوام کے سامنے پیش کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری