شریف خاندان کا سورج ڈوبتا ہوا دیکھ رہا ہوں، طاہر القادری


شریف خاندان کا سورج ڈوبتا ہوا دیکھ رہا ہوں، طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا سورج طلوع جبکہ شریف خاندان کا سورج ڈوبنے کے قریب دیکھ رہا ہوں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نجی ٹی وی چینل’’ بول نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگلے ہفتے وہ پاکستان واپس آ رہے ہیں، پاکستان پہنچ کر وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تھا، جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی پکڑ ضرور آتی ہے لہذا نواز شر یف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے، نواز شریف کو سزا ملنے میں دیر تو ہو سکتی ہے لیکن وہ کسی صورت بھی سزا سے نہیں بچ سکتے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکتے، ماڈل ٹاؤن کے مظلومین اور شہداء کو انصاف ضرور ملے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری